سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے فیصل موور کمپنی سے زرِ تلافی کا چیک ورثاء کے حوالے کر دیا

منگل 21 جنوری 2020 00:01

سرگودھا ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز نے گذشتہ سال ستمبر میں فیصل موور کمپنی کے موٹر وے پر کوٹ مومن کے قریب حادثہ میں وفات پا جانے و الے یاسر عباس کی والدہ مسمی شاہینہ بی بی کو اڑھائی لاکھ روپے کا زرتلافی کا چیک سپرد کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیک تعزیرات پاکستان کی دفعہ 279 کے تحت ادا کیا ۔تعزیرات پاکستان کی دفعہ 279 کے تحت کسی بھی حادثہ کی صورت میں جاں بحق ہونے والے مسافر کو موٹر وہیکل آرڈی نینس 1965ء کی دفعہ 67 کے تحت ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیصلہ جاری کر کے گرنٹر سے زرِتلافی دلانے کی پابند ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں