سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، شمیم آفتاب

جمعرات 23 جنوری 2020 14:14

سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، شمیم آفتاب
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں آٹا کا کوئی بحران نہیں ہے سرکاری اہلکار ٹرکوں پر آٹا اُٹھائے سڑکوں پر کھڑے ہیں، مارکیٹ سے آٹا غائب ہونے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، جو مافیا عوام میں بے چینی پھیلانا چاہتا ہے ان عناصر کو بے نقاب کریں گے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک ِانصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی شمیم آفتاب اور جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک ِانصاف میٹرو پولٹین سرگودھا راؤ مدثر افضل نے سرگودھا پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شمیم آفتاب نے کہا کہ سب جانتے ہیں گذشتہ 40 سالوں سے کس نے ملک کو لُوٹا اور کس طرح غریب عوام کا استحصال کیا گیا۔ تحریک ِانصاف نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے ڈیڑھ سال کے مختصر عرصہ میں درست سمت کا تعین کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے وژن کو لے کر حکومت، پارٹی قیادت، منتخب عوامی نمائندے اور سرکاری ادارے آگے بڑھ رہے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہہ سب کام حکومت نہیں کر سکتی افسوس ہم ایک قوم کی حیثیت سے اپنے فرائض ادا نہیں کر رہے۔جس کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیںہم کسی پر الزام نہیں لگا رہے مگر یہ سچ ہے کہہ 40 سالوں میں جس غفلت، لاپرواہی اور ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کو اختیار کیا گیا اس کے ہولناک نتائج سامنے آئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک ِانصاف ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے عوام خوشحال اور دیرینہ مسائل حل ہوں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا کے بازاروں کو کشادہ کرنے کے لئے کمپنی باغ میں پارکنگ فری کر دی گئی ہے تاکہ عوام اور تاجر اپنی گاڑیاں بازاروں کی بجائے پارکنگ میں کھڑی کریں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں