سرگودھا ریجن میں مصنوعی مہنگائی کی روک تھام‘ناجائز منافع خوری ،ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم تیز

جمعرات 23 جنوری 2020 14:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) سرگودھا ریجن میں مصنوعی مہنگائی کی روک تھام حکومتی احکامات پر ناجائز منافع خوری ،ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کو تیز کر کے چاروں اضلاع میں سرکاری مشنری کو متحرک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لئے سرگودھا سمیت سرکاری مشنری کو متحرک کر دیا جس پر کمشنر سرگودھا نے چاروں اضلاع کو ناجائز منافع خوری،ملاوٹ آوٹ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کو تیز کرنے کا حکم دیا تو مہم تو تیز کر دیا گیا گزشتہ روز ?اے سی خوشاب راشد اقبال نے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اسلام اسٹر کے ہمراہ سبزی منڈی خوشاب کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا اور آڑھتیوں سے سمیت دوکانداروں سے ملاقات کی اور بتایا کہ ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں ہوگی اس لئے ریٹ لسٹ آویزاں کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سبزی فروٹ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ھو گی اور فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں