سرگودھا ،بھکر سمیت 9اضلاع کیہسپتالوں میں لانڈری سسٹم کی انسٹالیشن کا کام ٹھپ

جمعرات 23 جنوری 2020 21:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) سرگودھا ،بھکر سمیت 9اضلاع کے تحصیل ہسپتالوں میں لانڈری سسٹم کی انسٹالیشن کا کام ٹھپ ہونے پر حکومت پنجاب نے تشویش کا اظہار کیا ہے ، گزشتہ روز پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ڈائریکٹر کی جانب سے اس سلسلہ میں مذکورہ اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ اور میڈیکل سپرٹینڈنٹس کو جاری مراسلہ میں کہا گیا کہ حکومت نے بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے یہ منصوبہ شروع کیا تھا جس پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سول ورک مکمل نہیں ہو سکا اسی طرح بعض جگہوں پر پلمبرنگ اور الیکٹریفکیشن کے ادھورے کاموںکی وجہ سے لانڈری سسٹم فعال نہیں ہو سکے ، لہذا پراجیکٹ ڈائریکٹر نے سی ای اوز کو ترجیح بنیادوں پر وقت ضائع کئے بغیر سو فیصد عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں