سرگودھا، میانوالی چنیوٹ،خوشاب،ڈی جی خان سمیت مختلف اضلاع کے پہاڑی سلسلوں میں وسیع پیمانے پر غیر قانونی مائننگ کے انکشاف

جمعرات 23 جنوری 2020 21:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) سرگودھا، میانوالی چنیوٹ،خوشاب،ڈی جی خان سمیت مختلف اضلاع کے پہاڑی سلسلوں میں وسیع پیمانے پر غیر قانونی مائننگ کے انکشاف پر محکمہ معدنیا ت پنجاب نے فیلڈ افسران کو کریک ڈائون کے احکامات جاری کر تے ہوئے ضلعی حکومتوں اور پولیس سے مدد مانگ لی ،ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے علم میں آیا ہے کہ پتھر مارکیٹ میں وسیع پیمانے پر غیر قانونی طور پر مائننگ کا کام جاری ہے جس سے قومی خزانے کو خطیر نقصان پہنچ رہا ہے ،زیادہ تر کیسز میںٹھیکیدار ہی طے شدہ معاہدہ کے برعکس اضافی پتھر چوری کررہے ہیں، پہاڑیوں کے بلاکس پر مخصوص گروپوں کی اجارہ داری ہے جن میں لیز مالکان، سٹون کریشرز مالکان اور مزدور بھی شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ حکومتی ایس او پیز پر بھی سو فیصد عملدرآمد آج تک ممکن نہیں ہو سکا، اس سلسلہ میں مفصل تفصیلات گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز پنجاب کی جانب سے متذکرہ اضلاع کے معدنیات افسران اور ضلعی حکومتوں و پولیس کو ارسال کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ترجیح بنیادوں پر اس سلسلہ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھا ئے جائیں، فیلڈ افسران پولیس کی مدد حاصل کر کے مستقل مانیٹرنگ کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کریں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں