محکمہ صحت سرگودھا کے درجنوں ملازمین اپنے محکمہ کو چھوڑ کر دیگر محکمہ جات میں جنرل ڈیوٹی سر انجام دینے لگے

محکمہ صحت سرگودھا کے مراکز صحت میں صفائی سمیت دیگر انتظامات میں بے قاعدگیاں پیدا ہو گئی

جمعرات 23 جنوری 2020 21:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) محکمہ صحت سرگودھا کے درجنوں ملازمین اپنے محکمہ کو چھوڑ کر دیگر محکمہ جات میں جنرل ڈیوٹی سر انجام دینے لگے، محکمہ صحت سرگودھا کے مراکز صحت میں صفائی سمیت دیگر انتظامات میں بے قاعدگیاں پیدا ہو گئی، ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کے درجنوں ملازمین اپنے متعلقہ شعبہ کو چھوڑ کر سیاسی بنیادوں پر ٹرانسفر کروا کر دیگر ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں، جبکہ تنخواہ و دیگر مراعات محکمہ صحت سرگودھا سے حاصل کر رہے ہیں، عرصہ دراز سے جاری اس اہم بد انتظامی صورتحال کی وجہ سے محکمہ صحت کے مراکز صحت کوبے شمار بے قاعدگیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس تمام تر صورتحال کا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سمیع الله گٹ نے فوری نوٹس لے کر ایسے ملازمین کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کے احکامات کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں