جمعتہ کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

جمعہ 24 جنوری 2020 16:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) جمعتہ کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ضلع بھر کی تمام اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ جمعہ کی ادائیگی کے لئے آنے والے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جارہا تھا۔اس ضمن میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں