پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے، عمران مہدی گجر

پیر 27 جنوری 2020 15:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے اس کو ایشیئن ٹائیگر بنانے کیلئے موجودہ حکومت کی کوششیں جاری ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان معاشی طور پر خطہ میں مضبوط ہوکر ابھرے گا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک ِانصاف سرگودھا کے جنرل سیکرٹری عمران مہدی گجر نے کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ورثہ میںملنے والے قرضوں کی وجہ سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے مگر وہ دن دور نہیں جب تمام ملکی مسائل کا خاتمہ ہو جائے گا۔

بعض عناصرموجودہ حکومت کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے گردشی قرضے کم ہورہے ہیںا ورمعاشی استحکام آرہا ہے اس کا کریڈٹ پاکستان تحریک ِانصاف (پی ٹی آئی) کی معاشی ٹیم کو جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت تمام وعدے پورے کریگی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں