محکمہ اوقاف کی عمارتوں کے کرایوں کو مارکیٹ کے مطابق کرنے کیلئے زونل ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات جاری

پیر 27 جنوری 2020 15:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) محکمہ اوقاف کی طرف سے صوبہ بھر کی مارکیٹوں میں واقع اپنی عمارتوں کے کرایوں کو مارکیٹ کے مطابق کرنے کیلئے تمام زونل ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، جس کے بعد زونل ایڈمنسٹریٹرز کی سربراہی میں مختلف ٹیموں نے اپنے اپنے علاقوں کا سروے شروع کردیا ہے صوبہ بھر میں محکمہ اوقاف کی جو عمارتیں اور دکانیں اس وقت کرایہ پر ہیں ان میں سے بعض کے کرائے مارکیٹ ویلیو سے کم ہیں ان کرایوں کو مارکیٹ کے مطابق لانے کیلئے محکمہ اوقاف نے فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں صوبہ بھر میں سروے کا کام شروع کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں