پنجابکے شہری علاقوں میں قائم صنعتی یونٹس میں آلودگی سے بچائو کے حفاظتی انتظامات اور سکیورٹی ایشوز کے حوالے سے سروے ٹیمیں تشکیل

پیر 17 فروری 2020 23:38

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے شہری علاقوں میں قائم صنعتی یونٹس میں آلودگی سے بچائو کے حفاظتی انتظامات اور سکیورٹی ایشوز کے حوالے سے سروے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ، ذرائع کے مطابق فضائی اور آبی آلودگی کا باعث بننے پر آٹا‘ دالیں اور جانوروں کی خوراک سمیت دیگر مصنوعات کی تیاری میں مصروف فیکٹریوں ملوں میں حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے کے باعث حادثات کے ساتھ ساتھ آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، اس سلسلہ میں نوٹسز جاری کیے جانے کے باوجود ملز مالکان کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ بھی سامنے آیا ہے ،جبکہ فضائی آلودگی کے باعث شہری سانس اور پھپھڑوں جبکہ آبی آلودگی کے باعث ہیپاٹائٹس سمیت پیٹ کی بیماریوں میں تیزی سے مبتلاء ہو رہے ہیں‘جس پر ڈویژنل انتظامیہ نے آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس کے خلاف بھرپور کاروائی کا اصولی فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے گزشتہ روز صوبائی حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں پانچ، پانچ رکنی ٹیموں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،جو ابتدائی طور پر مکمل سروے کر کے رپورٹ ڈویژنل حکام کو ارسال کرینگی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں