پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری اراضیوں کے نا دہندہ لیز ہولڈروں کے خلاف تحقیقات

اکثر نا دہندگان کا متعلقہ افسرا ن و ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی جعلی رسیدیں بنوا نے کا انکشاف

پیر فروری 23:38

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) صوبائی حکومت کی طرف سے سرکاری اراضیوں کے نا دہندہ لیز ہولڈروں کے خلاف جاری تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اکثر نا دہندگان نے متعلقہ افسرا ن و ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی جعلی رسیدیں بنوا رکھی ہیں،اس امر کا انکشاف رسیدوں کی شعبہ اکائونٹ سے تصدیق کے دوران ہوا جس پر بورڈ آف ریونیو حکام نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار سرکاری ملازمین کے خلاف تادیبی جبکہ ایسے نا دہندگان جنہوں نے جعلی رسیدیں بنوا رکھی ہیں کے خلاف فوجداری کے تحت کاروائی کی ہدایت کی ہے اس سلسلہ میں تصدیق شدہ رسیدوں پر مقدمات کے اندراج کیلئے ریکارڈ پولیس کو بھی ارسال کیا جائے گاجبکہ تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments