سرگودھا،مختلف محکمہ جات کے افسران و اہلکاروں کی طرف سے لیے گئے لون کی تفصیلات طلب

پیر 17 فروری 2020 23:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) پنجاب حکومت نے مختلف محکمہ جات کے افسران و اہلکاروں کی طرف سے لیے گئے لون کی تفصیلات طلب کر لی ہیں‘ حکومت کو شواہد ملے ہیں کہ سرکاری محکموں میں تعینات بعض افسران و ملازمین نے ذاتی ضروریات کے لئے سرکاری خزانے سے قرض لیا‘ جن میں سے متعدد افراد قرض لوٹائے بغیر ہی ریٹائرڈ ہو گئے‘ اور دیگر سرکاری رقم کی ادائیگی میں بھی ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جس سے حکومت کو ایک طرف نقصان پہنچ رہا ہے تو دوسری طرف فنڈز کی قلت کے باعث متعلقہ اداروں کو مالی معاملات نمٹانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے اکائونٹس آفس میں تعینات عملے سے تنخواہوں سے کٹوتی کیے جانے والے قرض کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں