اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے چھاپہ مارکر ذخیرہ شدہ220 بوری چینی برآمد کر لی

بدھ 19 فروری 2020 15:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) سرگودہا کی تحصیل بھلوال کے علاقے ہادی پورہ میں اسسٹنٹ کمشنر بھلوال جلیس عثمان نے چھاپہ مارکر 220 بوری چینی برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے ذخیرہ اندوزوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ چینی کی غیر اعلانیہ ذخیرہ اندوزی نہ کریں ورنہ ان کا سٹاک بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا اوربھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے ۔اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے ذخیرہ اندوز کو30ہزار روپے جرمانہ بھی کیااور سٹاک کو قبضہ میں لے کر عام مارکیٹ میں لے آئے تاکہ چینی کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور چینی کے نرخوںکو بھی کنٹرول کیا جاسکے۔ برآمدشدہ چینی کو عام مارکیٹ میں حکومت کے مقرر کردہ نرخوںپر فروخت کیلئے دستیاب کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں