جشن بہاراں 19مارچ سے شروع ہوگا

بدھ 19 فروری 2020 17:20

سرگودھا ۔19فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے جشن بہاراں سرگودہا کی منظوری دے دی ہے ۔جشن بہاراں 19سے 22مارچ تک منعقد ہوگا جس میں سرگودہا کے روایتی کھیل ‘ نیزہ بازی ‘ کبڈی میچ ‘ مشاعرہ اور محفل موسیقی سمیت دیگر تفریحی پروگرام منعقد کئے جا ئیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنر وں کو تحصیل سطح پر جشن بہاراں کی تقریبات منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے تحصیل کونسل کے افسران نے جشن بہاراں کے انعقاد کیلئے تمام تفصیلات او رپلان بھی طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں