سرگودھا، طالب والا کے مقام پر ملحقہ آبادیوں کو ممکنہ سیلاب سے بچانہ کیلئے دریائے چناب پر بند باندھنے کیلئے وسائل کی عدم دستیابی

محکمہ انہار نے ضلعی حکومت سے رجوع کر لیا

بدھ 19 فروری 2020 22:29

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) طالب والا کے مقام پر ملحقہ آبادیوں کو ممکنہ سیلاب سے بچانہ کیلئے دریائے چناب پر بند باندھنے کیلئے وسائل کی عدم دستیابی کے باعث محکمہ انہار نے ضلعی حکومت سے رجوع کر لیا، ذرائع کیمطابق ہر سال اس مقام پر سیلاب کا خطرہ رہتا ہے اور اب تک خطیر نقصان ہو چکا ہے ، فصلوں اور آبادیوں میں داخل ہو نے والے سیلابی پانی کی کئی کئی ہفتے نکاسی بھی نہیں ہو سکتی ، اوریہاں بند تعمیر کرنے کے حوالے کئی سالوں سے کاغذی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ، محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ منصوبہ کی فیزبیلٹی تیار ہے جو کہ دو حصوں پر مشتمل ہے اوراس پر عملدرآمد کیلئے 73کروڑ50لاکھ روپے درکار ہیں ، مگر وسائل کی عدم دستیابی کے باعث یہ شروع نہیں ہو پا رہا ، اس حوالے سے تجاویز ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی ہیں اور صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے تعاون کی سفارش کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں