بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غیر قانونی طور پر مستفید ہونیوالے سرکاری ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائیوں کیلئے کوائف ڈویژنل حکام کو ارسال

بدھ 19 فروری 2020 22:29

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غیر قانونی طور پر مستفید ہونیوالے سرکاری ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائیوں کیلئے کوائف ڈویژنل حکام کو ارسال کر دیئے گئے ،ذرائع کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری آئی اینڈ سی سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کی جانب سے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے ایسے ملازمین جنہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر قانونی طور پر استفادہ حاصل کیا ہے کے کوائف کمشنرز کو ارسال کر دیئے ہیں اور ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لا کر رپورٹ ارسال کی جائے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں کوائف کو خفیہ رکھا جا رہا ہے تاہم آئندہ چند روز تک وسیع پیمانے پر کاروائی متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں