ْسی ای او ہیلتھ سرگودھا کا تحصیل کوٹ مومن کا دورہ ‘موضع بچہ کلاں کے نجی ہسپتال میں چھاپہ

ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل سٹاف نہ ہونے کے باوجود خواتین کے زچگی آپریشن کئے جا رہے تھے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر کے نجی ہسپتال کو سیل کر دیا گیا

جمعرات 20 فروری 2020 12:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) سی ای او ہیلتھ سرگودھا نے تحصیل کوٹ مومن کے دورہ پر موضع بچہ کلاں کے نجی ہسپتال میں چھاپہ مارا تو ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل سٹاف نہ ہونے کے باوجود خواتین کے زچگی آپریشن کئے جا رہے تھے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر کے نجی ہسپتال کو سیل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سی او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ کے احکامات پر بچہ کلاں کے نجی ہسپتال میں چھاپہ مارا گیا جہاں ڈاکٹرز اور ٹیکنکل سٹاف کے موجود نہ ہونے کے باوجود خواتین کے زچگی آپریشن جاری تھے جس پر ہسپتال کو فوری طور پر سیل کر کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ کیلئے پولیس کو درخواست دیدی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ چھاپہ کے وقت نجی ہسپتال میں علاقہ کی تین خواتین کوٹ عمرانہ کی ثمرہ ظفر،مڈھ کی فیاض بی بی،چک 18 جنوبی کی شگفتہ بی بی کے سی سیکشن آپریشن کئے جا رہے تھے اور ہسپتال میں ڈاکٹرز سمیت کسی قسم کا ٹینکل سٹاف موجود نہ تھا اور نان ٹیکنکل افراد علاج معالجہ اور آپریشن میں مصروف تھے جبکہ ہسپتال میں صفائی کی ابہتر صورتحال اور فارمیسی پر بھی غلط ادویات تھیں اور کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا۔

(جاری ہے)

جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام مریضوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹمومن شفٹ کردیا گیا ہے اور مزید کاروائی کے لئے کیس بنا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں