سرگودھا‘ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ہوٹل کے کیچن میں چوہوں کی موجودگی،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر ہوٹل کو سیل کر دی

جمعرات 20 فروری 2020 14:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ہوٹل کے کیچن میں چوہوں کی موجودگی،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر ہوٹل کو سیل کر دی جبکہ چھاپوں میں متعدد یونٹوں کو 47,000کے جرمانے اور متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کئے۔زرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا ڈویڑن میں کارروائیاں کرتے ہوئے چوہوں کی موجودگی اور بدبودارماحول کی بناء پرہوٹل کو سربمہر کردیا۔

جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر47 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔ جن میں سرگودھا کی فوڈسیفٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،پروڈکشن ایریا میں چوہوں کی موجودگی،غیر معیاری سٹوریج،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پربسم اللہ ڈیرہ ہوٹل کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

جبکہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا میں ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،نامکمل لیبلنگ اورناقص صفائی پر 30,000کے جرمانے عائد کئے۔

ضلع بھکر اور گردونواح میں کارروائیوں کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 17,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ریجن میں چیکنگ کے دوران زائد المیعاد اشیائے خورونوش،ممنوعہ گٹکا اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا اور فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 187 فوڈپوائنٹس کوانتظامات کی بہتری کیلئے وارننگ نوٹس جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں