سرگودھا،شہر اور گردونواح میں ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے باوجود اتائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کے خلاف کاروائی التوا کا شکار

جمعرات 20 فروری 2020 22:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) شہر اور گردونواح میں ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے باوجود اتائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کے خلاف کاروائی التوا کا شکار ہو کر ر ہ گئی،سینکڑوں کی تعداد میں چلنے والے اتائیوںکے کلینک شفا کے نام پر موت بانٹنے میں مصروف ہیںان اتائی اڈوں پر ہر قسم کے علاج کے علاوہ ڈلیوری سمیت تمام تر آپریشن بھی کیے جا رہے ہیں جہاں آئے روز کسی نہ کسی کی موت ہو جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن اس کے باوجود نہ تو قانون حرکت میں آتا ہے اور نہ ہی محکمہ صحت کی ضلع بھر میں کوئی رٹ دکھائی دیتی ہے ،یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے حالیہ کاروائیوں کے بعد نامور ڈاکٹرز کے نام استعمال کرنے کا رجحان زور پکڑتا جا رہا ہے جن کی آڑ میں غیر مستندداور ان پڑھ افراد علاج معالجہ کے نام پر سرعام انسانی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف عمل ہیں ،اور باعث تشویش امر یہ ہے کہ پانچ روز قبل سرگودھا کی اعلی انتظامیہ نے خفیہ اور اعلانیہ کاروائیوں کا جو اعلان کیا تھا اس پر بھی تاحال عملدرآمد شروع نہیں ہوا، اور صورتحال بدستور جوں کی توں ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں