سرگودھا:سرکاری نیلامیوں ٹینڈرز میں بلیک لسٹ کمپنیوں کی بدستور شمولیت کا انکشاف

صوبائی حکومت نے متعلقہ شعبوں کے ضلعی سربراہان سے رپورٹ طلب کر لی، بے قاعدگیوں پر سابقہ ادوار میں بلیک لسٹ قرار دیئے گئے،ذرائع

ہفتہ 22 فروری 2020 21:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) سرکاری نیلامیوں اور ٹینڈرز میں بلیک لسٹ کمپنیوں کی بدستور شمولیت کے انکشاف پر صوبائی حکومت نے متعلقہ شعبوں کے ضلعی سربراہان سے رپورٹ طلب کر لی، ذرائع کے مطابق بے قاعدگیوں پر سابقہ ادوار میں بلیک لسٹ قرار دیئے گئے اکثر سپلائیرز،کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹ اور فرمیں سرکاری نیلامیوں اور ٹینڈرز میں بدستور حصہ لے رہی ہیں، ان میں سے بعض نے نئے ناموں سے ٹھیکے لینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،جبکہ اس حوالے سے سکروٹنی کمیٹیوں کی طرف سے کسی قسم کی چھان بین یا چیک اینڈ بیلنس نہیں ،جس پر ورکس اینڈ کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہائی وے ، بلڈنگز،لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کے ضلعی سربراہان سے بلیک لسٹ قرار دیئے گئے سپلائیرز،کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹ اور فرموںکی تفصیلات ایک ہفتہ میں ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں