تحصیل سرگودھا اور بھلوال میں سب رجسٹرار دفاتر کے آڈٹ اینڈ انسپکشن میں سنگین نوعیت کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آنے پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی اور ریکوری کے احکامات جاری

جمعرات 27 فروری 2020 22:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) تحصیل سرگودھا اور بھلوال میں سب رجسٹرار دفاتر کے آڈٹ اینڈ انسپکشن میں سنگین نوعیت کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آنے پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی اور ریکوری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق سرگودھا اربن اور رورل کے ساتھ ساتھ دیگر تحصیلوںکے سب رجسٹرار دفاتر کے آڈٹ اور انسپکشن کے دوران ریکارڈ اورسرکاری خزانے میں جمع ہونیوالی فیسوں کی وصولیوں میں واضح فرق کی تصدیق ہوئی کہ حالیہ دنوں کے معاہدہ جات میں سٹیمپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس کا تعین شیڈول سے کم کیا گیا جس سے قومی خزانے کو لگ بھگ سوا کروڑ روپے کا نقصان پہنچا،جسکے ذمہ دار متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدار قرار دیئے گئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے اس امر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر ان سے ریکوری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس پر گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے معاملات کی باضابطہ انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں کو متذکرہ ریکوری کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں