ریکارڈ تک عدم رسائی کے باعث اینٹی کرپشن میں زیر تفتیش میگا کرپشن کے 25کیسز کی چھان بین ٹھپ ہونے پر حکام نے کمشنر سرگودھا سے رجوع کر لیا

ہفتہ 28 مارچ 2020 22:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) ریکارڈ تک عدم رسائی کے باعث اینٹی کرپشن میں زیر تفتیش میگا کرپشن کے 25کیسز کی چھان بین ٹھپ ہونے پر حکام نے کمشنر سرگودھا سے رجوع کر لیا، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی جانب سے سرگودھا کے 20،بھکر کے 3، میانوالی اور خوشاب کے 1،1میگاکرپشن کے کیسز زجن میں 150ہائوسنگ سکیموں کا سرکاری جگہوں پر قیام، رائل آرچرڈ، 110سے 116جنوبی میں 5ہزار 717کینال ،50شمالی میں 332کینال سرکاری جگہوں کی غیر قانونی الاٹمنٹس،،جیل روڈ پر 50دوکانیں، بھاگٹانوالہ میں 22دوکانیں93شمالی میں 60کینال،میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 419دوکانوں اور 9پیٹرول پمپوں کیلئے سرکاری جگہوں کی بندر بانٹ کی انکوائریاں شامل ہیں کی تفتیش بابت محکمہ ریونیو، میٹروپولٹن کارپوریشن، اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث ان اہم نوعیت کے کیسز پر پیش رفت بھی ٹھپ ہو کررہ گئی ہے ، اس ضمن میں گزشتہ روز ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بابر رحمان وڑائچ نے گزشتہ روز میگا کرپشن کے 20کیسزکی تفصیلات کمشنر سرگودھا فرح مسعود کو ارسال کرتے ہوئے اس امر پر تشویش کا اظہارکیا کہ محکمہ ریونیو اور دیگر متعلقہ شعبوں کی جانب سے ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا ،انہوں نے ضلعی افسران کے رویہ کی بھی شکایت کی اور کہا ہے کہ قبل ازیں بھی رجوع کیا جا چکا ہے لہذا فوری طور پر متعلقہ افسران کو ریکارڈ تک رسائی کا پابند بنایا جائے تاکہ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں