سرگودھا: مختلف شاہراہوں اور ملحقہ آبادیوں میں بااثر افراد کی طرف سے درجنوں غیر قانونی سپیڈ بریکر قائم

حادثات میں اضافہ باعث تشویش بننے لگے، سپیڈ بریکر کے خاتمہ کیلئے دی جانے والی درخواستیں سرد خانے کی نذر ہوکر رہ گئی ہیں

منگل 31 مارچ 2020 23:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) شہر کی مختلف شاہراہوں اور ملحقہ آبادیوں میں بااثر افراد کی طرف سے بنائے گئے درجنوں غیر قانونی سپیڈ بریکر سے بڑھتے ہوئے حادثات باعث تشویش بننے لگے اور ان سپیڈ بریکر کے خاتمہ کیلئے دی جانے والی درخواستیں سرد خانے کی نذر ہوکر رہ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے حادثات کو سامنے رکھتے ہوئے پہلے سے قائم سپیڈ بریکروں کو ختم کرنے اور نئی تعمیر ہونے والی سڑکوں پر سپیڈ بریکر نہ بنانے کا باضابطہ طور پر حکم جاری کررکھا ہے لیکن اس کے باوجود مقامی سطح پر بااثر شخصیات نے درجنوں مقامات پر ازخود غیر قانونی سپیڈ بریکر بنارکھے ہیں۔

میونسپل کارپوریشن حکام کے مطابق ان سپیڈ بریکر کو ختم کیلئے متعدد شہریوں کی طرف سے دی جانے والی درخواستیں مختلف متعلقہ برانچوں کے سردخانے میں پڑی ہیں،جن پر عملدرآمد سیاسی دبائو کی وجہ سے ٹھپ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں