سرگودھا:محکمہ مال کے صوبائی حکام کی عدم دلچسپی ، اہلکاروں کی غفلت و لا پرواہی

ضلع بھر کی زمینوں کا 100 سالہ پرانا ریکارڈ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا

منگل 31 مارچ 2020 23:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) محکمہ مال کے صوبائی حکام کی عدم دلچسپی اور اہلکاروں کی غفلت و لا پرواہی کے باعث ضلع بھر کی زمینوں کا 100 سالہ پرانا ریکارڈ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا‘ذرائع کے مطابق ریکارڈ روم /محافظ خانہ مال کی عمارت عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، دیواریں اور چھتیں انتہائی خستہ حال اور بوسیدہ ہو چکی ہیں، عمارت کا حجم ریکارڈ کے مقابلہ میں اس قدر کم ہے کہ متعلقہ اہلکاروں کے بیٹھنے تک کو جگہ نہیں،متعلقہ شعبہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ توسیع اور نئی الماریوں و اسٹینڈز کی ڈیمانڈ کئی سال سے تحریرکرکے حکام بالا کو ارسال کی جا رہی ہے ، مگر ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ، ڈویژنل و ضلعی افسران کو بھی ان معاملات کا نوٹس لینا چاہیے اور فوری طور پر اس سرکاری ریکارڈ کو محفوظ کرایا جانا چاہیے تا کہ مزید ریکارڈ غائب نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں