ڈی سی سے اجازت حاصل کئے بغیر خیرات باٹنے اور فلاحی سرگرمیوںپر پابندی عائد

پیر 6 اپریل 2020 16:50

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) پنجاب حکومت نے کورونا سے بچاؤ کیلئے اجازت حاصل کئے بغیر خیرات باٹنے اور فلاحی سرگرمیوںپر پابندی عائد کر دی ہے ۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات کے پیش نظر تمام این جی اوز اور مخیر حضرات کی جانب سے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر نے اجازت لینا ہوگی ۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضروری ہدایات جاری کی جاچکی ہیں ‘ راشن کی تقسیم کیلئے متعلقہ فرد کو تحریری درخواست جمع کروا کر اجازت لینا ہوگی۔ این جی اوز اور مخیر حضرات کو حکومت کی طرف سے جاری کر دی انسداد کورونا ایس او پیز کا خیال رکھنا ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ کسی قسم کے اکٹھ اور بغیر اجازت نامہ کے راشن کی تقسیم کرنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اس ضمن میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایات جاری کی جاچکی ہیں ۔اجازت ناموں کی خلاف ور زی کرنے وا لوں کے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے بتایاکہ این جی اوز ‘ مخیر حضرات ‘ کسی فرد یا کسی بھی ادارے کی جانب سے راشن کی تقسیم سے قبل ڈپٹی کمشنر دفتر رابطہ کریں او ردرخواست کی منظوری پر ہی راشن کی تقسیم کو یقینی بنائیں ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں