سرگودھا،کورونا سے بچائوکیلئے اجازت حاصل کئے بغیر خیرات باٹنے اور فلاحی سرگرمیوں پر پابندی عائد

پیر 6 اپریل 2020 19:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) کورونا سے بچائوکیلئے اجازت حاصل کئے بغیر خیرات باٹنے اور فلاحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات کے پیش نظر تمام این جی اوز اور مخیر حضرات کی جانب سے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔

اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے تحت راشن کی تقسیم کیلئے متعلقہ فرد کو تحریری درخواست جمع کروا کر ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہوگی۔عبداللہ نیر شیخ نے کہا کہ این جی اوز اور مخیر حضرات کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ انسداد کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی قسم کا اکٹھ اور بغیر اجازت نامہ کے راشن کی تقسیم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جس کے لئے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ اجازت ناموں کے بغیر راش یا امداد تقسیم کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

این جی اوز مخیر حضرات کسی فرد یا کسی بھی ادارے کی جانب سے راشن کی تقسیم سے قبل ڈپٹی کمشنر دفتر رابطہ کریں او ردرخواست کی منظوری پر ہی راشن کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں