آر پی او افضال احمد کوثرکا میانوالی میں دفعہ144کے نفاذ کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

پیر 6 اپریل 2020 19:10

سرگودھا ۔06 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا افضال احمد کوثر نے ضلع بھکر کے بعد ضلع میانوالی کا دورہ کیااور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دفعہ144کے نفاذ کے حوالے سے بازاروں اور پولیس ناکوں کو چیک کیا۔ بعدازاں انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی ، تمام سرکلز کے سب ڈویژنل پولیس آفیسرز، سپیشل برانچ،سیکورٹی برانچ،انویسٹی گیشن برانچ، پنجاب ہائی وے پولیس(پی ایچ پی )اور ٹریفک پولیس سے میٹنگ کی جس میںدفعہ 144ضابطہ فوجداری کے نفاذ ، لاک ڈاؤن کی صورتحال اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

انہوںنے تمام تھانوں کے زیرِتفتیش مقدمات، کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی اور تمام ایس ڈی پی اوز کو زیر تفتیش سنگین مقدمات اور درخواستوں کوجلد از جلد یکسو کرنے اور منشیات فروشوں ، جواء کے اڈوں، شادی بیاہ پر فائرنگ / ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے خلاف بلاامتیازکاروائیاں کرنے اور گشت کو موثر بنانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایا ت پر پنجاب پولیس اپنی ذمہ داریوں کومکمل جانفشانی سے سرانجام دینے میں مصروف ِعمل ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ اور لاک ڈائون کے دوران امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے ضلعی کیمونٹی کو اپنے ساتھ شامل کریں۔قرنطینہ سنٹرز اور تبلیغی مراکز پر مامور افسران وجوان مکمل حفاظتی کٹس اور سامان کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں۔

اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوںنے تھانہ صدرمیانوالی کا وزٹ کیا، تھانہ کا ریکارڈ،آن لائن ریکارڈ ،ڈس انفیکشن روم ، حوالات کی صفائی چیک کی اوروہاں پر افسران وتعینات عملہ کو تاکید کی کہ عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے مسائل جلد میرٹ پر حل کریں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں