سرگودھا‘ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں قائم رائومنان ڈائلیسز سنٹر انتظامیہ ڈائلیسز کے مریضوں کی آبیاری کے علاوہ کورونا وباء کے تدارک کیلئے عملی امداد مہیا کرنے میں مصروف

منگل 7 اپریل 2020 11:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں قائم رائومنان ڈائلیسز سنٹر انتظامیہ ڈائلیسز کے مریضوں کی آبیاری کے علاوہ کورونا وباء کے تدارک کیلئے عملی امداد مہیا کرنے میں مصروف ہے جس میں آئسولیشن سنٹر ۔میڈیکل وارڈ۔ایمرجنسی وارڈ میں مصروف عمل ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف، نرسز کو یومیہ سیفٹی کٹس کیپس گلوز ماسک سینیٹائزر فراھم کر رہیہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق راو منان ڈائلیسز سنٹر کے صدر حاجی محمداقبال اور نائب صدر سابق صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس ،سیکرٹری میاں عبدالخالق نے بتایا ھے کہ راو منان ڈائلیسز سنٹر انتظامیہ کسی بھی آنے والی افتاد پر اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہیں اور موجودہ بین القوامی کورونا وباء کے خلاف بھی اپنی سوشل خدمات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کورونا وباء کے تدارک کے اپنی جان جھونکوں میں ڈال کر خدمات سرانجام دینے والے طبی عملہ کوسیفٹی فراھم کررہی ہے تاکہ وہ آسودگی کے ساتھ بقائے انسانیت کیلے اپنی لازوال خدمات جاری رکھ سکیں انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی وہ سیفٹی سامان کی ترسیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں جسکا وطن عزیز اس وقت متقاضی ھے اور سوشل معاشرے کی تکمیل کی جانب ایک سنگ میل ھے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں