مسیحی جمعہ کو گڈ فرائی ڈے اور اتوار کو ایسٹر کا تہوار منائیں گے

منگل 7 اپریل 2020 12:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) مسیحی جمعہ کو گڈ فرائی ڈے اور اتوار کو ایسٹر کا تہوار منائیں گے۔ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی صورتحال پر مسیحی برادری گڈ فرائی ڈے اور ایسٹر کے تہوار انتہائی سادگی سے منائے گی اور تقریبات کو محدود رکھا جائے گا۔تاکہ کرونا وائرس سے بچاو پر حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے سینٹری ورکرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایسٹر پر اپریل کی ایڈونس تنخواہیں دینے کا اعلان کیامگر متعدد اداروں نے ایسٹر کی تنخواہیں ادا نہیں کیں جس کی وجہ سے مسیح برادری کے لوگ پریشانی سے دوچار ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم پاکستان،وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایسٹر کی تنخواہیں دینے کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔تاکہ وہ ایسٹر کی خوشیاں اپنی سالانہ روایات کی طرح منا سکیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں