سرگودھا کی تحصیل ساہیوال سول کورٹ میں اضافہ کرتے ہوئے مزید ایک سول جج کو تعینات کر دیاگیا

منگل 7 اپریل 2020 14:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) سرگودھا کی تحصیل ساہیوال سول کورٹ میں اضافہ کرتے ہوئے مزید ایک سول جج کو تعینات کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سائیوال تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد شکیل انجم کی قیادت میں وکلائ وفد نے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سے ملاقات کی جس میں تحصیل کے مقدمات کی تعداد زیادہ ہونے پر تحصیل ساہیوال میں ایک مزید سول جج کی تقرری کی استدعا کی تھی جس پر لاہور ہائی کورٹ نے اس استدعا کو منظور کرتے ہوئے تحصیل ساہیوال میں مزید ایک سول جج کی تعیناتی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں