میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا میںکام چور اور نان کوالیفائیڈ سینیٹرانسپکٹرز کو فارغ کرنے کی تیاری شروع کر دی

بدھ 8 اپریل 2020 23:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا میںکام چور اور نان کوالیفائیڈ سینیٹرانسپکٹرز کو فارغ کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی،ذرائع کے مطابق شہر کی 22یونین کونسلوں میں بطور سپروائزر تعینات درجن سے زائد انسپکٹرزاور ان کے زیر نگرانی کام کرنیوالے درجنوں ملازمین نان کوالیفائیڈ ہیں جو نہ صرف حکام بالا کے جاری احکامات پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہیں بلکہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد کیلئے ان کی کام چوری وبال جان بن کرر ہ گئی ہے ،جن کی سابقہ ادوارمیں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیا گیا جبکہ وہ صحت و صفائی کے حوالے سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل نہیں، شہر میں سیوریج کی بحالی جہاں خستہ حال نظام کی وجہ سے مسئلہ بنی ہوئی ہے وہاں اس کے تدارک کیلئے کام چوری و نہ تجربہ کاری نے حالات مزید گھمبیر بنا دیئے ہیں، ان میں سے اکثر صرف خانہ پوری کیلئے حاضرہوتے ہیں،صورتحال کے تناظر میں سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد رضوان کی جانب سے ایسے عناصر کیخلاف سختی سے نمٹنے کیلئے میونسپل آفیسر پلاننگ کو خصوصی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں آئندہ چند روز تک سخت ایکشن متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں