سرگودھا میں شب برات پورے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

بدھ 8 اپریل 2020 23:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) سرگودھا میں شب برات پورے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی سخت کر کے قبرستانوں میں بھی لوگوں کے داخلہ کو روکنے کے لئے نفری تعینات کر دی اور مساجد میں رات کی عبادت کی روک تھام کے لئے اقدامات کر کے لوگوں کو گھروں میں عبادت کی تلقین کی گئی ضلع بھر میں کسی بھی حوالہ سے اجتماعات پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا اور جگہ جگہ آتش بازی کی فروخت کو روک کر پولیس پکڑ دھکڑ میں مصروف رہی تاہم پھر بھی ہر طرف سے گولوں، پٹاخوں کی آوازیں گونجتی رہیں۔

(جاری ہے)

تمام مساجد کو نگرانی میں رکھنے کے لئے پولیس موبائل،محافظ سکوارڈ اور گشت کو موثر بنایا گیا۔ان اقدامات کے تحت لوگوں نے شب برات سادگی کے ساتھ گھروں میں منائی اور عبادات میں مشغول رہے جن میں اللہ تعالی سے رحمت، توبہ،استغفار اور کورونا سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں