سرگودھا ‘ دفعہ 144 کی سرگودھا میں خلاف ورزی اور کھلے عام چھتوں پر پتنگ بازی کر کے شہریوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رٹ کو چیلنج کر دیا

جمعہ 10 اپریل 2020 14:20

سرگودھا ‘ دفعہ 144 کی سرگودھا میں خلاف ورزی اور کھلے عام چھتوں پر پتنگ بازی کر کے شہریوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رٹ کو چیلنج کر دیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) ملک بھر میں لاک ڈاون اور پنجاب میں دفعہ 144 کی سرگودھا میں خلاف ورزی اور کھلے عام چھتوں پر پتنگ بازی کر کے شہریوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رٹ کو چیلنج کر دیا جبکہ شہر بھر سے پولیس کے غائب ہو جانے پر ڈبل سوار اور شہری جگہ جگہ ہجوم میں نظر آنے لگے۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں چند بازاروں کے علاوہ ضلع بھر میں لاک ڈاون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور پولیس ڈیوٹی کرنے کی بجائے تھانہ میں مکمل مکاو اور دیہاڑی لگاو کی پالیسی کا کام میں مصروف ہے۔

سرگودھا شہر میں اہم چار بازاروں کے علاوہ تاجر دوکانیں کھولنے اور کاروبار میں مصروف نظر آ رہے ہیں اور جو دوکانوں کو مستثنٰی قرار دینے پر کھولا گیا جن پر لوگوں کا ہجوم اور بنکوں کے باہر شہریوں کا رش نے سرگودھا میں پولیس کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی جوائنٹ رانا سجاد حیدر کا کہنا ہے کہ 42 کاروبار سے مارکیٹ میں29 دوکانوں کو مستثنٰی دینے سے شہر میں نظام زندگی معمول پر جاری ہے جو کورونا وائرس کی وبائ کو پھیلانے میں مدد ہو سکتے ہے اس لئے حکومت تمام کاروبار کو بحال کر کے احتیتاطی تدابیر کے طور پر ایس او پیز جاری کرئے تاکہ ملک کو معاشی طور پر کمزور ہونے سے بچایا جا سکے۔

رانا ساجد حیدر نے بتایا کہ 29 اقسام کے کاروبار نجی ہسپتال،نان شاپس،پان شاپس،جنرل سٹور،بیکری،دودھ دہی،مٹھائی،میڈیکل سٹور،سبزی منڈی ،پھلوں کی دکانیں،کھانے کے ہوٹل،آٹا چکی،میٹ شاپس،شاپنگ مالز،آٹو اسٹورز،زرعی انڈسٹری،ویلڈنگ والے،غلہ منڈی،ڈلیوری سرویسز،کھاد اور بار دانہ،تعلیمی اداروں کی فیس،بلڈنگ مٹیریل،کنٹرول شیڈز،کریانہ مرچنٹ، سویٹ ایجنسی ( گولی، ٹافی، بسکٹ اور چاکلیٹ)، آٹو میکینک،پیٹرول پمپ،گیس پمپ اور عینک ساز وغیرہ کو استثنیئ حاصل ہے جبکہ الیکٹرک، موبائل، صرافہ، ہارڈ وئیر، کراکری، کلاتھ اور بک ڈپو،گارمنٹس،جیولری،ملبوسات،سائیکلز،الیکٹرانکس والوں پر مکمل پابندی ہے۔

اس طرح 50 فیصد سے زائد کے مارکیٹ میں کاروبار جاری رہنے سے اس لاک ڈاون کے مقاصد پورے نہیں ہونے اس لئے ایک مخصوص طبقہ کے معاشی قتل کی بجائے تمام کاروبار افراد کو باقاعدہ اخلاق اور احتیتاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار کی اجازت دی جائے۔کیونکہ حکومت کے واضع احکامات کے باوجود پولیس کے عدم تعاون کی وجہ سے انتظامیہ مکمل طور پر لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 پر عمل درآمد میں ناکام ہونے والی ہیں۔بازاروں اور تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے چھتوں پر پتنگ بازی قانون نفاذ کرنے کے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور ڈی پی او سرگودھا پولیس کی نااہلی اور کمزور گرفت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں