قرنطینہ میں زیر علاج 23مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جاچکے ‘سی او ہیلتھ سرگودھا

جمعہ 10 اپریل 2020 14:20

قرنطینہ میں زیر علاج 23مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جاچکے ‘سی او ہیلتھ سرگودھا
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے کورونا وائرس نے بتایاکہ قرنطینہ میں زیر علاج 23مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موبائل فیور کلینک کے ذریعے اب تک دو ہزار 522ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

این ڈی اے سرگودہا میں ایک ٹیسٹنگ لیبارٹری بنانے کے علاوہ تین ہزار ٹیسٹ کٹس بھی فراہم کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ رائے میڈیکل کالج میں ہنگامی بنیادوں پر فیلڈ ہسپتال بنایا جارہا ہے ۔کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق بھر پور او رہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں