سرگودھا ،فنانس اینڈ پلاننگ نے میونسپل سروسز پروگرام پر عملدرآمد کی صورتحال غیر تسلی بخش قرار دیا

حکام کو مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور

جمعہ 22 مئی 2020 23:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) فنانس اینڈ پلاننگ نے سرگودھا میں جاری میونسپل سروسز پروگرام پر عملدرآمد کی صورتحال غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے حکام کو مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کے اس پروگرام کے تحت سرگودھا میں پانچ منصوبوں پر کام شروع ہوا، زیادہ تر امور سرکاری ریکارڈ میں چل رہے ہیں جبکہ عملدرآمد کی صورتحال کا اندازہ اعلی سطحی مانیٹرنگ کے دوران کیا گیا جس کی جاری حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پانچ میں سے دو منصوبے ابتدائی کاغذی کاروائی میں ہی ٹھپ پڑے ہیں جبکہ دیگر تین منصوبوں پر بھی عملی اقدام کی شرح صفر فیصد ہے جس پر فنانس اینڈ پلاننگ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژنل و ضلعی حکام کو کام شروع کروانے او ررفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں