ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں بائیو/الیکٹرو میڈیکل ایکیوپمنٹس کی خریداری میں سنگین نوعیت کی بے

ضابطگیوں اور اقربا پروی کا انکشاف، چھان بین شروع

جمعہ 22 مئی 2020 23:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں مالی سال 2019-20کے تحت بائیو/الیکٹرو میڈیکل ایکیوپمنٹس کی خریداری میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں اور اقربا پروی کے انکشاف پر چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے موصول ایک سورس رپورٹ کے ذریعے پتا چلا ہے کہ رواں مالی سال کے تحت بائیو/الیکٹرو میڈیکل ایکیوپمنٹس کی خریداری کے عمل میں منظور نظر افراد اور کمپنی کو مبینہ طور پرنوازنے کیلئے غیر قانونی طریقے سے فائدہ پہنچایا گیا، جبکہ دیگر کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ آلات و دیگر مطلوبہ اشیاء کے نمونہ جات چیک ہی نہیں کئے گئے اور مختلف امور نظر انداز کر کے ایک مخصوص کمپنی سے مبینہ ساز باز کی گئی ذرائع کا کہنا ہے متذکرہ انکشاف پر ڈپٹی کمشنر کی طرف سے انکوائری کے احکامات جاری کر تے ہوئے اعلی سطح ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں