سرگودھا،مارکیٹ کمیٹی ضلعی و صوبائی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں مصروف

جمعہ 22 مئی 2020 23:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) مارکیٹ کمیٹی ضلعی و صوبائی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں مصروف ہے جس کا انداز اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف اشیاء کی قیمتوں کے تعین کا چار ٹ ارسال کیا جاتا ہے جبکہ جن قیمتوں پر یہ اشیاء پرچون میں فروخت ہو رہی ہیں ان کا سرے سے ذکر ہی نہیں، اس طرح مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ مبینہ ساز باز کر کے دوہری پالیسی اپنا کو شہریوں کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑکر سرکاری ریکارڈ میں سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس روش کی توثیق کر کے اپنی کارکردگی بہتر ظاہر کرنے میں لگی ہوئی ہے ، روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کی جو رپورٹ ارسال کی جاتی ہے اسے من و عن تسلیم کر لیا جاتا ہے جبکہ یہ تک تصدیق کرنا گوارہ نہیں کیا جاتا کہ یہ اشیاء ان نرخوں پر فروخت بھی ہو رہی ہیں یا نہیں حالیہ چند روز کے دوران صرف سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام دیکھاگیا ہے جبکہ پھل غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے مکمل دور ہو چکے ہیں، اسی طرح دالوں اور گوشت کی اضافی قیمتوں پر فروخت جاری و ساری ہے ،صارفین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں