سرگودھا پولیس نے عید پر فروخت کیلئے لائی جانیوالی 350 سے زائد لیٹر شراب برآمد کر کے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 23 مئی 2020 18:54

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) سرگودھا پولیس نے عید پر فروخت کے لئے لائی جانے والی 350 سے زائد لیٹر شراب برآمد کر کے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے سرگودھا پولیس کو سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا گیا جس پر تھانہ کینٹ پولیس نے شیرون عارف ولد عارف مسیح کو شراب لیجاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

جس کے قبضہ سے ساڑھے تین سو سے زائد لیٹر شراب برآمد کر لی جو ملزم عید کے موقع پر فروخت کے لیے لے جا رہا تھا۔ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے لوگوں سے اپیل کی کہ عید کی آمد کے پیش نظر اپنے نوجوان بچوں پر نظر رکھیں اور ایسی کسی سرگرمی میں میں ملوث ہونے پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام مل کر اپنے آنے والے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں