پولیس کی کارروائی،جواء کھیلتے 21ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم، کاریں وتاش برآمد

جمعہ 29 مئی 2020 17:47

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) تھانہ کینٹ پولیس نے جواریوں کے خلاف کارروائی کرکے بذریعہ تاش جواء کھیلتے 21ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی 12لاکھ روپے سے زائد رقم، کاریں وتاش برآمدکرلی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر اقرار عباس نے سب انسپکٹر حافظ عبدالصمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلا ع پر تھانہ کینٹ کے علاقہ پیر محمد کالونی میں ریڈ کرکے ملزمان محمد رضوان ولد حسن محمد، قیصر عباس ولد ریاض حسین، شہزاد احمد ولد نعمت علی، طاہر محمد ولد اکبر علی، کامران ولد عبدالحق، جمیل حسین ولد محمد اقبال، عمران ولد بشیر احمد، محمد ریاض ولد محمد یار، ظفر اللہ خان ولد مدد خان، اسحاق ولد عنایت مسیح، شاہین اختر ولد امانت علی، راشد ولد رفیق، تنویر ولد یسین ، علی اصغر ولد محمد جمیل، محمد معین ولد محمد اسلم، گلفام ولد اکرم ، میر زمان ولد فضل الرحمن ، صداقت علی ولد لیاقت علی ، محمد جاوید ولد محمدامیر ،محمد کاشف ولد عبدالعزیز اور قیصر رحمان ولد محمد اکرم کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 12لاکھ10ہزار روپے، چار عدد کاریں اور 8ڈبیاں تاش برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں