پولیس نے فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا

جمعہ 29 مئی 2020 17:47

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر اقرار عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ 47پل پر دوران چیکنگ ملزم عبدالروف ولد اللہ دتہ سکنہ سلانوالی کو گرفتارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتارملزم سال2012ء سے فراڈ کے مقدمہ میں تھانہ ساجد شہید پولیس کو مطلوب تھا ۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ نے گرفتاراشتہاری ملزم کو تھانہ ساجد شہید پولیس کے حوالے کر دیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں