پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 2ملزمان سے چرس برآمد

جمعہ 29 مئی 2020 17:47

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے 2ملزمان سے چرس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عمارہ اکرم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عارف اور منور مسیح پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ استقلال آباد ریڈ کرکے ملزمان عدنان احمد ولد منظور حسین سکنہ استقلال آباد سے چرس540گرام، عبدالوحید ولد رشید احمد سکنہ استقلال آباد سے چرس280گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں