کمشنر کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد

جمعہ 29 مئی 2020 19:43

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے مصنوعی مہنگائی ‘ذخیرہ اندوزوں اورگرانفروشوں کے خلاف منظم مہم چلانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنی کارکردگی میں نکھار لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیاکہ جس علاقہ سے پرائس کنٹرول کی زیادہ شکایات موصول ہوں گی ان مجسٹریٹس اور ذمہ داران افسران کے خلاف بھی ضابطہ کے تحت کارروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بازاروں ‘ عام مارکیٹوں او رسبزی وفروٹ منڈیوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی ۔ لاک ڈاؤن میں حکومت کی جانب سے کاروبار کیلئے مقررکردہ اوقات کار پر بھی سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں