کورونا صورتحال کے باوجود ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کیسوں کو تیزی سے نمٹایا جارہاہے ، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 29 مئی 2020 19:43

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال کے باوجود ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کیسوں کو تیزی سے نمٹایا جارہاہے او رصرف پانچ ماہ میں ڈی پی ڈی سی کے چار خصوصی اجلاس طلب کر کے قواعد وضوابط پر پورا اترنے والی پانچ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ابتدائی منصوبہ بندی مکمل کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ بارہ پٹرول پمپس کے کیس بھی منظور کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کیسوں کی سکرونٹی کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) میثم عباس کی سربراہی میں سب کمیٹی تشکیل دی گیں ہیں۔ سب کمیٹی نے لاک ڈاؤن میں بھی کام کو جاری رکھتے ہوئے چار خصوصی اجلاس کئے او رپانچ مختلف سائیڈکا معائنہ کر کے اپنی سفارشات او رپورٹ مرتب کی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیاکہ نیا لوکل سسٹم متعارف ہونے سے ضلع کی حدودبدل گئی جس سے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کیسوں کااز سر نو جائزہ لیا جارہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ سب کمیٹی نے پچھلے کئی سالوں میں مستردکئے جانے والے تین کیسوں کا بھی از سر نو جائزہ لے کر رپورٹس مرتب کی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا کہ تین سالوں کے زیر التوا ء ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ایم او پی کو خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیاکہ تمام قواعد وضوابط پر پورا اترنے والی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کیسز کو ہر ممکن نمٹایا جائیگا تاہم مختلف سرکاری اداروں کے اعتراض کی حامل فائلوں کو ان اداروں کی طرف سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد ہی نمٹایاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں