کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود کی مصنوعی مہنگائی ذخیرہ اندوزوں اورگرانفروشوں کے خلاف منظم مہم چلانے کی ہدایت

ہفتہ 30 مئی 2020 16:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے مصنوعی مہنگائی ذخیرہ اندوزوں اورگرانفروشوں کے خلاف منظم مہم چلانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنی کارکردگی میں نکھار لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے واضح کیاکہ جس علاقہ سے پرائس کنٹرول کی زیادہ شکایات موصول ہوں گی ان مجسٹریٹس اور ذمہ داران افسران کے خلاف بھی ضابطہ کے تحت کارروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بازاروں عام مارکیٹوں او رسبزی وفروٹ منڈیوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں