پابندی کے باوجود غیر قانونی قرار دی گئی رہائشی کالونیوں کی تشہیری مہم جاری

جمعہ 5 جون 2020 23:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء)پابندی کے باوجود غیر قانونی قرار دی گئی رہائشی کالونیوں کی تشہیری مہم جاری، ضلع کونسل نے ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو کو کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے ، ذرائع کے مطابق ایسی نجی ہاوسنگ سکیمیں جنہیں ضلع کونسل نے قوائد و ضوابط پورے نہ ہونے پر غیر قانونی قرار دے کر ان کے کھیوٹ بلاک کروا رکھے ہیں کے مالکان کی جانب سے انتظامیہ کے بعض افسران کی مبینہ ملی بھگت اور آشیر باد سے پرکشش آسائشیں ظاہر کر کے تشہیری مہم کے ذریعے شہریوں کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، جس پر ضلع کونسل حکام نے تشویش کا اظہار کرت ہوئے گزشتہ روز ڈی او آر سرگودھا کو ایسی غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی جانب سے لگائے گئے بورڈز و دیگر تشہیری میٹریل فوری طور پر اتروانے کے ساتھ ساتھ عملدرآمد نہ کروانی والی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات جاری کئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں نے پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں میں ڈونیشن دے رکھا ہے جس کے باعث ان کے خلاف کاروائی موجودہ صورتحال میں ناممکن نظر آ رہی ہے

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں