تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی ، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

جمعرات 2 جولائی 2020 17:20

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) تھانہ کینٹ پولیس نے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کوگرفتارکرلیا۔ڈ سٹرکٹ پولیس آٖٖٖفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس نے سب انسپکٹر محمد عثمان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد اشرف ولد محمد اسماعیل سکنہ کچی آبادی اقبال پارک سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتارملزم نے نومبر2019ء کو چیمہ کالونی کے رہائشی محمد سلیم ارشد کے گھر اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زور پر واردات کی اور زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔ گرفتاراشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جس کو ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور انکی ٹیم نے جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے ۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں