سرگودھا میں جمعرات کو مو سم شدید گرم رہا ،درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

جمعرات 2 جولائی 2020 17:28

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) سرگودھا اور گردونواح میں جمعرات کے روز سورج آگ برساتا رہا اوردرجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔

(جاری ہے)

جس کی بناء پر گرمی کیساتھ ساتھ حبس نے انسانوں کو گھروں جانوروں کو باڑوں اور چرند پرند کو بھی بلوں تک محدود کردیا ۔گرمی کی شدت اور حبس کے باعث بازاروں میں بھی رش کم دیکھنے میں آیا، گرمی اور حبس کی وجہ سے گلی محلوں میں بھی ہو کا عالم رہا، شہری گرمی اور حبس کی وجہ سے پریشان ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں