سرگودہا،گھریلوجھگڑے پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق

بدھ 8 جولائی 2020 17:18

سرگودہا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) سرگودہا کے نواحی علاقہ میٹلہ میں گھریلوجھگڑ پر اندھادھند فائرنگ کے نتیجہ میں خاتون کوقتل کردیا گیاجبکہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سرگودہا کے نواحی علاقہ مٹیلہ کی خاتون بصری بی بی گھر میں موجود تھی کہ اُ س کا کزن محمد ریاض گھر آیا اور بصری بی بی سے جھگڑا کرنے لگا اس دوران طیش میں آکر اُس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں بصری بی بی شدید زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ۔

اس دوران محمد ریاض موقع واردات سے فرار ہوگیا ۔پولیس تھانہ بھاگٹانوالہ نے موقع پر پہنچ کر نعش پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ منتقل کردی اورفرار ہونے والے ملزم محمد ریاض کی تلاش شروع کردی ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں