سرگودہا،چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

بدھ 8 جولائی 2020 17:18

سرگودہا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) سرگودہا اورگردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران دو گھروں اور ایک دوکان کا صفایا جبکہ قربانی کے جانوربھی چوری کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سرگودہا کے نواحی چک نمبری 71جنوبی سے میاں قاسم کا 95ہزار روپے مالیت کا قربانی کا بیل ، چک نمبری 43شمالی سے مختار احمد رستم بھٹی کا 55ہزار مالیت کا بکرا نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے۔

چک نمبری 142جنوبی کی رہائشی خورشید بی بی کے گھر سے چور مبلغ 2لاکھ روپے مالیت کے زیورات و دیگر سامان چوری کرکے لے گیے ۔ اس کے علاوہ سرگودہا کی گنجان آبادظہور حیات کالونی کے عبدالمنان قیصر کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ کی نقدی اور پرائزبانڈز چوری کرلیے گئے ، جبکہ اسی علاقہ کے محمد یعقوب کی کریانہ کی دوکان سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان ِ کریانہ چوری کرلیا گیا ۔ مطلقہ تھانہ جات کی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں