وسیع رقبہ پر سائنس وبوٹانک پارک کی منصوبہ بندی کریں ، طلبا ء اور ادویہ ساز کمپنیاں مستفید ہو سکیں گی،کمشنر

بدھ 8 جولائی 2020 17:23

سرگودھا۔08جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے )انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ وسیع رقبہ پر سائنس وبوٹانک پارک کی منصوبہ بندی کریں جس سے طلبا وطالبات کے علاوہ ادویہ ساز کمپنیاں مستفید ہو سکیں ۔ انہیں مقامی سطح پر جڑی بوٹیاں دستیاب ہوں اور پی ایچ اے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے کانفرنس روم میں پی ایچ اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مابین ٹیکسز کی وصولی کی تقسیم کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے رائے یاسر بھٹی ‘ چیف میٹروپولیٹن افسر طارق پرویا ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رانا شاہد ‘ ایم او فنانس راؤ نعیم کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہاکہ خود مختار ادارے اپنی آمدن میں اضافہ کیلئے اپنی خدمات کے معیار کو بہتر بنائیں تاکہ شہری رضاکارانہ اور خوش دلی سے ٹیکسز ادا کرنے میں فخر محسوس کریں ۔انہوں نے کہاکہ پی ایچ اے شہرکے اہم چوراہوں پر بہترین رنگوں کے امتزاج پر مشتمل فوارے اور چشمے نصب کریں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں رنگینی پیدا کی جاسکے ۔ انہوںنے شہر میں ڈانسنگ لائٹس اور فوارے لگانے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے پی ایچ اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ڈزنی لینڈ سے مشابہہ پارک ڈیزائن کرنے اور ا س کی فزیبلٹی بنانے کی ہدایت کی جبکہ شہر کی یادگاروں میں آرکیالوجیکل نقش ونگار بنانے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں اشتہاری ٹیکسز کی تقسیم کے ضمن میں لوکل گورنمنٹ آرڈی نینس کی شق 156پر غور کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں